ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور تعلقہ گرام پنچایت عہدوں کے ریزرویشن پر لگ رہا ہے سیاسی کھیل کا الزام

ہوناور تعلقہ گرام پنچایت عہدوں کے ریزرویشن پر لگ رہا ہے سیاسی کھیل کا الزام

Sat, 30 Jan 2021 19:27:44    S.O. News Service

ہوناور،30؍جنوری (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے نویل گون گرام پنچایت کی رکن گیتا ہیگڈے نے گمبھیرالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گرام پنچایت کے لئے صدر اور نائب صدر کا عہدہ ریزرو کرنے کے معاملے میں سیاسی کھیل کھیلا گیا ہے۔

گیتا ہیگڈے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 میقاتوں سے نویل گون میں صدر کے عہدے کے لئے جنرل زمرہ ہی دیا جارہا ہے۔ اب کی بار ایپ میں اور اخباری بیان میں دی گئی معلومات کے مطابق جس مقام پر تین مرتبہ جنرل زمرہ دیا جا چکا ہے وہاں پر ریزرویشن میں تبدیلی کیے جانے کی بات کہی گئی تھی، لیکن نویل گون میں اس اصول پر عمل نہیں ہوا۔ شفافیت برقرار نہیں رکھی گئی ہے۔ اس وجہ سے بقیہ زمرے سے تعلق رکھنے والے اراکین کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔ گیتا ہیگڈے نے اس معاملے میں ضلع کے ایک اہم سیاسی لیڈر کا ہاتھ ہونے کا الزام لگاتے ہوئےمطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اس ریزرویشن کو منسوخ کرنا چاہیے۔

سابقہ میقات میں نویل گون گرام پنچایت کے صدراور موجودہ رکن پنچایت ستیش ہیبار سے جب اس معاملے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ عہدے مختص کرنے کی ساری کارروائی ایپ کے ذریعہ سب کے سامنے انجام دی گئی ہے۔ یہ ایک جھوٹا الزام ہے۔ اس میں ضلع انچارج وزیر کا ہاتھ ہونے کی بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ جب وزیر موصوف اپنے خود کے حلقے ایڈگوندی میں اپنے سیاسی گرو شری کانت شیٹی کو ہی عہدہ ریزرو کرکے نہیں دے سکے تو پھر ہمارے لئے وہ کہاں سے ریزرویشن لاکر دیں گے!


Share: